بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز نکل جائے تو کیا کرے؟


سوال

اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ نہ پڑھ سکے تو  کیا گھر میں ظہر کی نماز ادا کرسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کی نماز کے بہت فضائل و اہتمام احادیث میں منقول ہے، جس کی وجہ سے فقہاءِ کرام نے بغیر کسی شرعی مجبوری کے جمعہ کی نماز ترک کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے، لہذا جن افراد پر جمعہ کی ادائیگی واجب ہوتی ہے، ان کو خوب اہتمام سے جمعہ ادا کرنے کی سعی کرنا بنصِ قرآنی واجب ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جن لوگوں پر جمعہ واجب ہو ان کے لیے جمعہ کی نماز چھوڑنا جائز نہیں ہے، اگر ایک مسجد میں جمعہ کی نماز نکل جائے، تو کسی اور مسجد میں پہنچ کر جمعہ ادا کرنا چاہیے، تاہم سعی کے باوجود جمعہ کی نماز ملنا ممکن نہ رہے تو گھر میں یا مسجد میں انفرادی طوری پر ظہر کی نماز ادا کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں