بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی سنتیں / نیزفرض یا سنتوں کے بعد اذکار


سوال

 1۔  یہاں سعودیہ میں جمعہ کے دن سنتوں کا وقت نہیں دیاجاتا تو 4سنتیں کب پڑھی جائیں؟

2۔  جو اذکار ہیں جیسے اللہ اکبر. سبحان اللہاور لا الہوغیرہ فرض نماز کے بعد پڑھنا صحیح ہے یا پوری نماز ختم کرنے کے بعد؟

جواب

1-اگر جمعہ کے دن فرائض سے پہلے سنتیں ادا کرنے کا موقع نہ ملے تو فرائض کے بعد ادا کریں۔

2 -  جن نمازوں کے بعد سنن و نوافل ہیں ان میں بہتر یہ ہے کہ فرض پڑھ کر مختصر دعا مانگ کر سنتوں میں مشغول ہو جائیں اور ان کے بعد وظائف وغیرہ پڑھیں،  لیکن فرض کے بعدسنتوں سے پہلے  آیۃ الکرسی یا دیگرمختصر اوراد اور ادعیہ پڑھی جائیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں