بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت شروع ہوجانے کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا


سوال

سوال یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت اگر امام نے قرات شروع کردی ہو تو کیا داخل ہونے والا مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھ سکتا ہے ؟یا قرات کی طرف متوجہ رہنا ضروری ہے ؟

جواب

احادیثِ مبارکہ میں رسول اللہ ﷺنے فرمایاہے:

"إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ". (صحیح مسلم)

کہ  جب تم میں سے کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ یہ کہے (اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ) اے اللہ میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

اس حدیث میں چوں کہ مطلقاً مسجد میں داخل ہوتے وقت اس دعا کے پڑھنے کاحکم دیاگیاہے،لہذاجس مقام سے شرعی مسجد کی حدود  کا آغاز ہوتا ہو،  دخولِ مسجد کی دعا اس مقام پر پڑھنادرست ہے، اگرچہ نماز شروع ہوچکی ہو۔البتہ نماز میں شامل ہونے کے بعد امام کی قراء ت کی آواز آئے یا نہ آئے، اس دوران امام کی جانب خاموش ہوکر متوجہ رہنا لازمی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں