بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمائی کی گاڑی کی وجہ سے وجوب قربانی؟


سوال

 وہ گاڑی جس پر لوگ سواری کرتے ہیں، اور اس پر نفع پیدا کرتے ہیں، کیا یہ گاڑی قربانی کے نصاب میں شامل ہوگی؟

جواب

جس گاڑی کے ذریعہ مالک روزی حاصل کرتا ہے، یعنی  گاڑی میں سواریوں کو بٹھاکر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاکر کرایہ وصول کرتا ہے، اس گاڑی کی مالیت کو قربانی کے نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا، البتہ اس سے حاصل شدہ کرایہ اگر عید الاضحیٰ کے دنوں میں موجود ہو تو اسے قربانی کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں