بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جس عورت سے عذر کی وجہ سے ازدواجی تعلق قائم نہ ہوسکتا ہو اس سے نکاح کرنا


سوال

ایک ایسی خاتون جو کافی عمر  کی 30سے35کےمابین ہوں گی, لیکن اگران سےشادی کی جائے تو  شوہر ان سے نہیں مل سکے گا اس خاتون کے کسی پیدائشی مسئلے کی بنا پر۔ آیااس خاتون سے شادی کرنا کیساہے جب کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے؟  البتہ عورت کی زندگی میں نائب نہ ہوں اس غرض کی بنا پر شادی کرنا کیساہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شوہر کو عورت کی مذکورہ بیماری کا علم ہو اور اس کے باوجود وہ اس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہو تو یہ جائز ہے اور ایسا نکاح منقعد ہوجاتا ہے، نکاح کے بعد دونوں میاں بیوی ہوں گے، اور ایسی معذور عورت کا سہارا بننے کی نیت سے نکاح کیا جائے تو امید ہے کہ اجر کا باعث بھی ہوگا، البتہ دونوں پر ایک دوسرے کی ازدواجی ذمہ داریاں عائد ہوں گی، عورت کی بیماری کی وجہ سے ہم بستری نہ ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں