بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جدہ میں مقیم شخص حدودِ حرم سے ہوتا ہوا طائف سے جدہ بغیر احرام کے آیا


سوال

میں گزشتہ تقریباً  5 سال سے جدہ میں مقیم ہوں،  یہاں پر علماء سے سنا تھا کہ چوں کہ جدہ حل ہے،  اس  لیے یہاں کا رہائشی مکہ مکرمہ حدودِ حرم میں بغیر احرام کی نیت کے بھی داخل ہو سکتا ہے۔ اب مجھ  سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ میں کئی مرتبہ مکہ مکرمہ سے گزر کر طائف گیا اور واپس بھی حدودِ  حرم مکہ مکرمہ سے گزر کر جدہ آیا۔  لیکن حالتِ احرام کے بغیر اور کئی مرتبہ میرے ساتھ میرے بیوی بچے بھی موجود تھے۔ اب کسی سے یہ مسئلہ معلوم ہوا ہے کہ اگر میں میقات سے باہر چلا گیا تو جدہ داخل ہونے سے پہلے حدود حرم نہیں جا سکتا بغیر احرام کے۔  اب مجھے پریشانی ہے کہ کیا کرنا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر طائف سے واپسی کے وقت حرم شریف جانے کا قصد نہیں تھا، بلکہ جدہ ہی آنے کا قصد تھا اور واپسی میں مسجد حرام  جایا بھی نہیں گیا تو اس صورت میں حدود حرم سے گزرنے کی وجہ سے نہ دم لازم ہوگا اور نہ ہی احرام پہننا لازم ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008202066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں