بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو کےلیے بت کی پوجا کرنا


سوال

کوئی بھی شخص ہندو سادھو سے جادو منتر کرائے اور وہ ان کو بت کے سامنے پوجا کرنے کو کہے تو  ایسے شخص کے اسلام اور اس سے شادی کاکیا حکم ہے؟ 

جواب

سادھو کے کہنے پراگر بت کی پوجاکرلی تو دائرہ اسلام سے خارج ہوجائےگا ،تجدیدِایمان اور تجدید ِ  نکاح ضروری ہے۔ نیز ہندو کے پاس جادو وغیرہ کی غرض سے جانا بھی جائز نہیں ہے، خواہ وہ بت کی پوجا نہ بھی کروائے، اسلام کی نعمت حاصل ہوجانے کے بعد اس کی روشن اور پاکیزہ تعلیمات کو چھوڑ کر جادوگروں، مشرکوں اور کاہنوں کے پاس جانا رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے دین کے انکار وناشکری کے مترادف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں