بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے ملازمت اور وطنِ اصلی میں قصر اور اتمام کا حکم


سوال

میری ملازمت کراچی میں ہے اور میری اہلیہ بھی کراچی میں رہتی ہیں، جب کہ میرے والد،والدہ اور بھائی حیدرآباد میں رہتے ہیں تو کیامیں حیدرآباد میں جاکر قصر کروں گا ؟

جواب

اگر حیدرآباد آپ کا وطنِ اصلی ہے اور اُسے آپ نے ترک کرنے یاختم کرنے کی نیت نہیں کی، بلکہ وطنِ اصلی کے طور پر باقی رکھا ہے، نیزآپ ملازمت کے سلسلہ میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں، اور ایک بار بھی پندرہ روز سے زیادہ یہاں اقامت کرچکے ہیں تو کراچی آپ کے لیے وطنِ اقامت ہے، لہذا آپ کراچی میں بھی اور حیدر آباد میں بھی اتمام کریں گے ، یعنی مکمل نماز پڑھیں گے۔اور اگر حیدرآباد کو ترک کرنے کے ارادے سے  مستقل طورپرکراچی میں رہنے کا ارادہ کرچکے ہیں تو اس صورت میں حیدرآباد میں پندرہ دن سے کم رہنے کی صورت میں قصر کریں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں