بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق کے بعد بیوی دوبارہ کیسے حلال ہوسکتی ہے؟


سوال

 جب خاوند نے بیوی کو تین طلاق دی تو دوبارہ خاوند اول کے لیے کس طرح حلال ہوتی  ہے؟

جواب

 اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے اور وہ عدت گزارنے کے بعد خود کسی دوسری جگہ طلاق دینے کی شرط کے بغیر نکاح کرے، اور دوسرے شوہر  کا انتقال ہوجائے یا دوسرے  شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم ہونے کے بعد  وہ اسے از خود طلاق دےدے اور طلاق یا وفات کی عدت گزر جائے تو وہ بیوی پہلے شوہر کے لیے حلال ہوجائے گی۔ لیکن اگر تین طلاق کے بعد کسی دوسرے شخص سے اس شرط پر نکاح کروایا جائے کہ وہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے کے بعد طلاق دے دے گا تو ایسا کرنا ناجائز ہے، خصوصاً اگر اس عمل میں پہلا شوہر کسی درجے میں شریک ہو تو اس پر حدیث میں لعنت بھی آئی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں