تین طلاق کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین ؒ ، تبع تابعین ؒ اور بالخصوص ائمہ اربعہؒ کی تصریحات کے مطابق ایک مجلس میں دی جانے والے تین طلاقیں تین ہی واقع ہوتی ہیں ، اور بیوی شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے رجوع کی گنجائش نہیں ہوتی ۔
اس مسئلہ کی مکمل تفصیل ، قرآن وحدیث اور جمہور صحابہ وعلماء کرام سے اس کا ثبوت اور اس کے خلاف قول کےتمام دلائل کے جوابات درج ذیل لنک پر جامعہ کے فتوی میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200677
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن