بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق دینے کے بعد طلاق سے رجوع کرنا


سوال

میرا دوست بیرونِ ملک مقیم ہے اس نے دو سال قبل اپنی بیوی کو تحریری طلاقِ ثلاثہ لکھ کر بھیجی، مگر طلاق موصول ہونے کے چند دن بعد طلاق واپس لے کر تنسیخِ طلاق کی تحریر بھیج دی۔ اب دو سال بعد وہ واپس ملک لوٹ رہا ہے، میری راہ نمائی فرمائیں کہ آیا اس کی بیوی اب بھی اس کے نکاح میں ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر کو تین طلاقیں دینے کا تو اختیار ہوتا ہے، لیکن تینوں طلاقیں واقع کرنے کے بعد  رجوع کا یا اس کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہوتا؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے دوست کا  نکاح برقرار نہیں ہے، اور اس کی سابقہ بیوی اس کے لیے حلال نہیں ہے، نہ رجوع کی اجازت ہے اور نہ ہی تجدیدِ نکاح کی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں