بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاقیں


سوال

ایک آدمی نے تین دفعہ طلاق دی تو طلاق ہوگئی، اب اس کو کیسے سیٹل کریں؟

 

جواب

اگر  طلاق  دینے کی ضرورت ہو تو بھی ایک ہی وقت میں تین طلاق دینا جائز نہیں، بلکہ گناہ ہے،  تاہم تین طلاقیں دینے سے تینوں واقع ہوجاتی ہیں، اور ان کے بعد بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ  حرام ہو جاتی ہے، شوہر حلالہ کے بغیر اس سے رجوع نہیں کرسکتا۔ یعنی بیوی اپنی پہلی عدت پوری کرنے کے بعد کسی دوسرے شوہر سے نکاح کرے اور پھر اس سے ازدواجی تعلقات قائم ہونے کے بعد دوسرا شوہر از خود اسے طلاق دے دے یا دوسرے شوہر کا انتقال ہوجائے اور پھر یہ عورت اپنی عدت گزار کر پہلے شوہر سے نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں