بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تیمم کرتے ہویے ہاتھوں کا اٹھ جانا


سوال

تیمم کے دوران مسح کرتے ہوئے مسح مکمل ہونے سے پہلے ہاتھ اٹھ جائے تو دوبارہ بغیر ہاتھ مٹی پر مارے وہاں سے ہی مسح شروع کرنے سے تیمم ہو جاتا ہے یا کہ نہیں. حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

جواب

تیمم میں چہرہ اور دونوں ہاتھوں کا مسح کرتے وقت استیعاب ضروری ہےاس طور پر کہ چہرہ اور ہاتھوں مٰیں کوئی جگہ مسح سے باقی نہ رہے، یہ ضروری نہیں کہ اس مسح کے دوران ہاتھ مسلسل موضع مسح سے متصل رہیں ،درمیان میں ہاتھ اٹھ بھی جائیں لیکن استیعاب پایا جائے تو تیمم درست ہوگیا۔ ملاحظہ ہو فتاوی عالمگیری، ج:۱ِ ص: ۲۵، فتاوی شامی ج:۱، ص: ۲۳۰واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143707200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں