تالیاں بجا کر کسی عمل یا تقریر پر داد دینا کیساہے؟
کسی اچھے اور قابلِ ستائش عمل پر داد دینے یا مقرر کی اچھی بات کو سراہنے کا شرعی طریقہ جو اسلاف سے منقول ہے وہ "سبحان الله"، "ماشاء الله" یا "الله أکبر"کہنا ہے، جب کہ تالیاں بجانا اَغیار کا طریقہ اور عبث ہے، مسلمانوں کو بہرحال اس سے بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201933
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن