بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پہاڑ میں پھنسی ہوئی بکری نکالنے اور چوٹیں لگنے اور بیدار ہونے پر چوٹ کے نشانات دیکھنے کی تعبیر


سوال

ایک آدمی نے خواب دیکھا ہے کہ ایک پہاڑ میں ایک پہاڑی بکری پھنسی ہوئی تھی، جگہ خاصی مشکل تھی،  آدمی بمشکل بکری کے پاس پہنچا اور بکری کواتاردیا،  لیکن خود پہاڑ سے گرا اور کافی چوٹیں آئیں، جب خواب سے بیدار ہوا  تو اپنے آپ کو بستر پہ پایا اور دوبارہ آنکھ لگی، صبح کو جب اٹھا تو واقعی وہی چوٹیں اس کے جسم پرتھیں جو خواب میں پہاڑ سے گرنے کے وقت لگی تھیں۔ یہ واقعہ کچھ دن پہلے میرے بھائی کے ساتھ پیش آیا ہے تو  اب اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟

جواب

تواضع، عاجزی، انکساری اچھی صفات ہیں، لیکن ایسی جگہ جہاں اسلام میں سختی کا حکم ہے وہاں سختی کرنی چاہیے،  جس شخص نے خواب دیکھا ہے وہ ایسے مواقع پر بھی تواضع اور عاجزی کررہے ہیں جہاں سختی کا حکم ہے، انہیں چاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت اور کسی دنیا دار کے سامنے تواضع اختیار کرنے کے معاملات میں  کسی اہل علم سے پوچھ کر وہ کام کیا کریں۔ بے جا تواضع سے ان کا دینی نقصان ہورہا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں