بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں بچہ گود میں لیے پل پار نہ کرسکنے کی تعبیر


سوال

میری چچی نے عصر کے وقت اللہ سے بہت رو رو کے اولاد مانگنے کی دعا کی اور سو گئیں، پھر  انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایک پل پہ کھڑی ہیں اور ان کی گود میں بچہ ہے اور وہ اس پل کو پار کرنے کی کوشش کرتی ہیں، اور پل کے نیچے آگ جل رہی ہے، اور وہ پل پار کرتے کرتے گر رہی ہیں،  پیچھے سے ایک بزرگ کی آواز آتی ہے کہ تو اس پل کو کبھی بھی پار نہیں کر سکتی،  انہوں اس بزرگ کو دیکھا نہیں بس آواز سنی۔ تعبیر بتادیں اور اولاد کے لیے وظیفہ بھی۔

جواب

آپ کی چچی  کے ذمہ کچھ حقوق ہیں جو  انہوں نے ادا نہیں کیے، لہٰذا حقوقِ واجبہ کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔ 

وظیفہ: ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھیں:

{رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَردًا وأنْتَ خير الوارثين}  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں