بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں ساحل سمندر پر گاڑی لے جاکر ڈوبنا اور مرجانا


سوال

میرے دوست نے خواب دیکھا کہ میں اور میرا دوست ہم دونوں ساحل سمندر پر گئے ہوئے ہیں اور میں کار لے کر پانی کے اندر جانا چاہتا ہوں اور میرا دوست مجھے منع کر رہا ہے، لیکن میں اس کی نا مان کر گاڑی لے کر پانی کے اندر جاتا ہوں اور میری گاڑی ڈوب جاتی ہے، میرا دوست دیکھتا ہے تو گاڑی میں پانی بھرا ہوتا ہے وہ لوگوں کو جمع کرتا ہے اور مجھے تلاش کرتا ہے تو میں پانی میں ملتا ہوں اور وہ مجھے کاندھے پر اٹھا کر باہر لاتا ہے اور مجھے دیکھتا ہے تو میری جان نکل چکی ہوتی ہے تو وہ زار و قطار رونے لگتا ہے۔ خواب صبح فجر کے بعد دیکھا گیا ہے ۔ اس کی تعبیر جلد بتا دیں!

جواب

اگر آپ کا کسی ملک میں سیر وسیاحت کے لیے سفر کا ارادہ یا کاروبار کا ارادہ ہے تو ان کاموں میں آپ کے لیےبہتری نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں