بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں خانہ کعبہ کی تلاش میں ناکامی وغیرہ


سوال

 کافی عرصہ سے میں نے خواب میں اپنے آپ کو اکثر مکہ مکرمہ اور ایک دو بار مدینہ منورہ میں دیکھا۔ میں ہمیشہ خانہ  کعبہ کے تلاش میں ہوتا ہوں، لیکن میں وہاں پہنچ نہیں پاتا۔اکثر میں راستہ بھول جاتا ہوں۔لیکن میں مسلسل کوشش میں ہوتا ہوں کہ میں خانہ کعبہ پہنچ جاؤں۔ کل بھی اسی طرح کا خواب دیکھا، نماز کی نیت کرتا ہوں تو خانہ کعبہ سے اقامت کی آواز آجاتی ہے، ایک دم خیال آتا ہے کہ مجھے خانہ کعبہ میں جاکر نماز پڑھنی چاہیے۔میں کعبہ شریف کے نزدیک ایریا میں ہوتا ہوں۔پھر دیکھتا ہوں کہ وہاں کے حدود میں کسی  مسجد ہوتاہوں ۔لیکن ایک دم کپڑے اتر جاتے ہیں۔ پولیس آتی ہے میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ پتا نہیں کیسے ہوا؟  حرم کی پولیس دیکھ  کرسمجھ جاتے ہیں کہ غلطی سے ہوا ہے اور مسکر اکر چلے جاتے ہیں اور میں اپنے آپ کو ڈھانپنے کی کوشش کرتا ہوں۔

جواب

آپ علمائے حق کی تلاش میں ہیں اور ابھی تک علمائے حق سے جڑے نہیں ہیں، لہٰذا کسی اہلِ حق عالم سے اپنا تعلق جوڑیں۔ نیز آپ کسی ایسے گناہ میں ہیں جو بدنامی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے، لہٰذا ایسے گناہ سے توبہ تائب ہوجائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200463

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں