بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تشہد میں بیٹھنے کا صحیح طریقہ


سوال

تیسری رکعت سے پہلے دوسری رکعت کے تشھد  کی حالت میں بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ تشھد کی حالت میں دونوں گھٹنے کے بل بیٹھ جاتے ہیں، اس طرح تیسری رکعت میں کھڑے ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔لیکن چوتھی رکعت میں بالکل صحیح طریقہ سے بیٹھ کر نماز مکمل کر لیتے ہیں۔ اس طرح نماز کے بارے میں وضاحت کردیں۔ 

جواب

قعدہ اولیٰ (تیسری رکعت سے پہلے دوسری رکعت کے اختتام پر بیٹھنے )  کا طریقہ وہی ہے جو  آخری قعدہ میں بیٹھنے کا ہے، یعنی بایاں پاؤں بچھاکر اس پر بیٹھنا (اور اس کی انگلیاں حتی الامکان قبلہ رُخ کرنا) اور دایاں پاؤں کھڑا کرکے اس کی انگلیاں بھی قبلہ رُخ کرنا۔ بغیر عذر کے سوال میں مذکورہ صورت  اختیار کرنادرست نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 508):
"(وبعد فراغه من سجدتي الركعة الثانية يفترش) الرجل (رجله اليسرى) فيجعلها بين أليتيه (ويجلس عليها وينصب رجله اليمنى ويوجه أصابعه) في المنصوبة (نحو القبلة) هو السنة في الفرض والنفل (ويضع يمناه على فخذه اليمنى ويسراه على اليسرى، ويبسط أصابعه) مفرجةً قليلاً (جاعلاً أطرافها عند ركبتيه) ولايأخذ الركبة هو الأصح؛ لتتوجه للقبلة".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):

" (قوله: والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں