بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کا معنی کیا ہے؟


سوال

تراویح کا لغوی معنی کیا ہے؟

جواب

تراویح ”ترویحة“ کی جمع ہے، اور ترویحہ ایک دفعہ آرام کرنے کو کہتے ہیں جیسے ”تسلیمة“ ایک مرتبہ سلام پھیرنے کو کہتے ہیں۔(فتح الباری 4/250، کتاب صلاۃ التراویح)

شریعت کی اصطلاح میں  تراویح  وہ نماز ہے جو سنت مؤکدہ ہےاور رمضان المبارک کی راتوں میں عشاء کی نماز کے بعد سے صبح صادق کے درمیان جماعت کے ساتھ یا اکیلے پڑھی جاتی ہے،عام رواج اور معمول عشاء کے بعد متصل پڑھنے کا ہے۔(اوجز المسالک، 2/514 ، باب ما جاء فی قیام رمضان)

اور تراویح کی نماز کا  ''تراویح'' کے لفظ کے ساتھ نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جماعت اور اہتمام کے ساتھ پہلی مرتبہ اس نماز کو ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے تو وہ ہر دوسلام (چا ررکعتوں ) کے بعد ترویحہ یعنی آرام اور وقفہ کرتے تھے۔(فتح الباری 4/250، کتاب صلاۃ التراویح)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں