بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں داڑھی منڈے کو سامع بنانا


سوال

داڑھی کاٹنے والا/منڈوانے والا شخص رمضان میں امام کی سماعت کر سکتا  ہے  یا نہیں ؟

جواب

ڈاڑھی منڈوانا یا کترواکر ایک مشت سے کم کرانا حرام اور گناہ کبیرہ ہے، ایسا شخص شرعاً فاسق ہے، تاہم اگرمذکورہ شخص تراویح یا کسی اور نماز میں  اپنے امام کو لقمہ دے تو اس سے نماز میں کوئی فرق نہیں آتا، بوقتِ ضرورت ایسے شخص کو سامع بنایاجاسکتاہے، بہتر یہ ہے کہ سامع باشرع ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں