بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تجلّی کا معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

 کیا ”تجلّی“ (tajalli)  نام رکھ سکتے ہیں اور اس کے معنیٰ کیاہیں؟

جواب

تجلی (تَجَلِّی)کے لفظی معنی: ظاہر ہونا، منکشف ہونا، نمودار ہونا ہیں، لیکن یہ ایک اصطلاحی لفظ ہے جو صوفیاءِ کرام کے ہاں بکثرت استعمال ہوتا ہے، اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ : مغیبات کے وہ انوار جو دل پر منکشف ہوتے ہیں، پھر اس کی مختلف اقسام ہیں، حاصل یہ ہے کہ یہ ایک اصطلاحی لفظ ہے جو ایک خاص مفہوم رکھتا ہے، بچے کا نام رکھنے کے لیے یہ لفظ موزوں نہیں ہے، اس کے بجائےانبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم،تابعین رحمہم اللہ یا  دیگر نیک مسلمان یا اچھے بامعنی ناموں پر نام رکھ لیا جائے۔

دستور العلماء = جامع العلوم في اصطلاحات الفنون (1 / 187):
"التجلي: مَا ينْكَشف للقلوب من أنوار الغيوب. وَإِنَّمَا جمع الغيوب بِاعْتِبَار تعدد موارد التجلي كَمَا بَين فِي كتب السلوك.
التجلي الذاتي: مَا يكون مبدأه الذَّات من غير اعْتِبَار صفة من الصِّفَات.
التجلي الصفاتي: مَا يكون مبدأه صفة من الصِّفَات من تعينها وامتيازها عَن الذَّات". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200600

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں