کیا تجدیدِ نکاح کے لیے بھی گواہ شرط ہیں؟
نکاح کے لیے دو عاقل بالغ مسلمان مرد یا ایک عاقل بالغ مسلمان مرد اور دو عاقلہ بالغہ مسلمان عورتوں کی موجودگی ضروری ہے، اس شرط میں نکاحِ جدید اور نکاح کی تجدید دونوں کا حکم ایک ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 42):
" والاحتياط أن يجدد الجاهل إيمانه كل يوم، ويجدد نكاح امرأته عند شاهدين في كل شهر مرةً أو مرتين؛ إذ الخطأ وإن لم يصدر من الرجل فهو من النساء كثير". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200812
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن