اگررمضان میں روزے کی حالت میں کوئی شخص تالاب میں غوطہ لگائے اور پانی پیٹ میں گیا اب اس شخص پر کفارہ ہے یا قضا؟
اگر تالاب میں غوطہ لگاتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور اس کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ البتہ اگر جان بوجھ کر پانی حلق سے نیچے اتارا ہو تو کفارہ بھی لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200470
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن