بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تاریخِ اسلام پر مستند کتاب


سوال

تاریخِ اسلام کے حوالے سے کوئی مستند کتاب کا نام بتا دیں۔ نیز مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی کتاب تاریخِ اسلام کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب

مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی کتاب  "تاریخ اسلام"  اردو زبان میں تاریخِ اسلام پر ایک اچھی کتاب ہے،  اسی طرح اردو زبان میں اس موضوع پر   قاضی زین العابدین سجاد اور مفتی انتظام اللہ شہابی اکبر آبادی کی "تاریخِ ملت" اور   (دعوتی پہلو سے منتخب شخصیات کے تعارف میں) مفکرِ اسلام مولانا ابوالحسن ندوی رحمہ اللہ کی "تاریخ دعوت و عزیمت" مستند اور معتبر ہیں، عربی زبان میں اس موضوع پر  تاریخِ طبری(محمد بن جریر بن یزید طبری) ، تاریخِ ابن کثیر اور البدایہ والنھایہ میں سے جو میسر ہو،  اس کا مطالعہ کرلیں، اور تاریخ کی کتاب کو تاریخ ہی سمجھ کر مطالعہ کرنا چاہیے، جو بات  سمجھ نہ آئے اس میں علماءِ کرام سے دریافت کرتے رہنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں