بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بے پردگی والی مجالس میں جانے پر بیٹی کو مجبور کرنا


سوال

اگر جوان لڑکی پردے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شادی جیسی بے ہودگی والی محفل میں نہ جانا چاہتی ہو اور والدین ایسی بے حیائی کی محفل میں جانے پر مجبور کریں تو اب وہ کیا کرے؟

جواب

اگر کوئی لڑکی ایسی مجالس میں نہیں جانا چاہتی جہاں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہو تو اس کے والدین کو اسے مجبور نہیں کرنا چاہیے، بلکہ خود بھی ایسی مجالس میں شرکت کرنے سے احتراز کرنا چاہیے، لیکن اگر اس کے والدین اس کو ایسی مجالس میں شرکت کرنے پر مجبور کرتے ہیں تو ایسی صورت میں بھی حکم یہ ہے کہ ان کو ادب و احترام کے ساتھ منع کرتی رہے اور حتیٰ الامکان ایسی مجالس میں جانے سے احتراز کرے، اگر کبھی مجبوراً جانا بھی پڑ جائے تو پورے پردے کا اہتمام کرتی رہے اور ان کےلیے اللہ تعا لیٰ سے دعا کرتی رہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا دل بھی خیر کی طرف پھیر دیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں