بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بے نمازی کو نمازی کیسے بنایا جائے؟


سوال

بے نمازی کو نمازی کیسے بنایا جائے؟

 

جواب

بے نمازی کو محبت اور حکمت سے نماز کی اہمیت اور نماز کے فضائل سنائے جائیں، حکمِ الٰہی کی عظمت اس کے سامنے بیان کی جائے، ممکن ہو تو حسب استطاعت کوئی ہدیہ وغیرہ دے کر بات کی جائے تاکہ دل میں نرمی پیدا ہو اور بات اثر کرے، سختی سے بات کرنے سے حتیٰ الامکان پرہیز کیا جائے، کوشش کر کے اسے کسی اللہ والے بزرگ کی صحبت میں یا بیان میں جانے کے لیے یا تبلیغی جماعت میں نکلنے کے لیے تیار کیا جائے، پھر انتہائی خلوص اور درد و غم خواری کے جذبہ سے اس کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے، کیوں کہ دل تو اللہ کے ہاتھ میں ہے جب چاہے پھیر دے۔بندہ کے ذمہ کوشش ہے؛ لہٰذا بندہ مایوس ہوئے بغیر کوشش کرتا رہے، باقی ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب اللہ چاہیں گے ہدایت دے دیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں