بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بی سی جمع کرنے کی اجرت لینا


سوال

میں نے بی سی  ڈالی ہوئی ہے، تمام ممبروں سے گھر جا کر ہر ما ہ وصول کرنی ہو تی ہے؟ کیا بی سی نکلنے پر کچھ  پیسے اس مد میں لے سکتا ہوں؟ کیو ں کہ کافی وقت اور پیٹرول بھی خرچ ہوتا ہے؟

جواب

اگر بی سی کے تمام ممبران سے پہلے سے بات طے کرلی جائے  کہ  بی سی اکٹھی کرنے کے سلسلے میں مجھے جو محنت کرنی پڑے گی اس کے عوض میں اتنی رقم وصول کروں گا اور وہ اس پر راضی ہوں تو اس پر کمیشن / محنتانہ وصول کرنے کی اجازت ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں