بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیچنے کے بعد رقم کم کرنا


سوال

میں نے ہونڈا سے گاڑی خریدی، اس گاڑی کی مارکیٹ ڈاؤن ہو گئی،  میں نے  ایک لاکھ 30  ہزار نقصان کر کے گاڑی سیل کر دی ،کمپنی نے صرف اسی ماڈل کی گاڑی پر coustmers کو مختلف Percentage کی رقوم کا check واپس کیا،  مجھے بھی 40000کاcheck ملا ہے ، یہ رقم سود تو نہیں ہے؟ اس کو استعمال کر لوں؟ اب موجودہ اس کی مارکیٹ ٹھیک ہو گئی  ہے، اب کمپنی کی یہ پالیسی نہیں ہے۔

جواب

اگر سائل نے گاڑی کمپنی کے علاوہ کسی اورپر  بیچ دی اور کمپنی نے اسے دی ہوئی قیمت میں سے چالیس ہزار روپے واپس کردیے  تو سائل کے لیے یہ رقم لینا جائز ہے، یہ سود نہیں، سائل یہ رقم استعمال کرسکتا ہے ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (5 / 154):

"(و) صح (الحط منه) ولو بعد هلاك المبيع وقبض الثمن".

و في الرد:

"(قوله: وصح الحط منه) أي من الثمن, وكذا من رأس مال السلم والمسلم فيه, كما هو صريح كلامهم, رملي على المنح". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200786

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں