بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کی پیدائش کے لیے دعا


سوال

 میں شادی شدہ ہوں ، میرے تین بیٹے ہیں ، میری اہلیہ حمل سے ہے، میں چاہتا ہوں کہ اللہ پاک مجھے نیک صالح بیٹی دے، برائے کرم مجھے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں۔

جواب

اولاً تو یہ ذہن میں رکھیں کہ اولاد  کا ملنا اور ذکور واناث میں ان کی تقسیم اللہ کی مشیت پر مبنی ہے، جس کو چاہیں لڑکے دیں، جسے چاہیں لڑکیاں اور جسے چاہیں دونوں دیں، او ر جسے چاہیں بانجھ رکھیں ؛  اس لیے  اللہ کی تقسیم پر راضی رہنا چاہیے۔ باقی  بیٹے یا بیٹی کی تمنا کرنا اور اس کے لیے  دعا کرنا منع نہیں ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے لیے کوئی خاص وظیفہ تو  علم میں نہیں ہے، البتہ اللہ پاک نے ہر مشکل کا حل نماز میں رکھا ہے اور اسی کے ذریعہ مدد طلب کرنے کا حکم بھی دیا ہے اس لیے  صلاۃ الحاجت پڑھ کر اپنی اس خواہش کی تکمیل کی دعا کرتے رہیں، ان شاءاللہ آپ کی امیدیں بر آئیں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں