بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے سونے پر وفات کے بعد کس کا حق ہے؟


سوال

 بیوی کی وفات کے بعد کیا بیوی کا سونا وغیرہ شوہر کو ادا کیے جائیں گے یا مرحومہ کے گھر والے استعمال کرسکتے ہیں؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں جو زیور بیوی کی ملکیت تھا (چاہے وہ میکے والوں نے دیا تھا یا شوہر یا سسرال والوں نے بطورِ ملکیت ہدیہ کیا تھا یا مہر میں دیا تھا) وہ تمام ورثہ میں شرعی حصص کے بقدر تقسیم ہوگا، اگر مرحومہ کی اولاد ہو تو شوہر کا حصہ  چوتھائی (25 فیصد) ہوگا، اور اولاد نہ ہو تو  آدھا (50 فیصد) ہوگا،  بقیہ بیوی کے دیگر ورثاء کا ہوگا۔ شرعی طریقہ تقسیم معلوم کرنے کے  لیے ورثا ء کی تفصیل بتا کر دوبارہ سوال ارسال کیجیے۔

البتہ اگر سونا سسرال کی طرف سے صرف استعمال کے لیے دیا گیا ہو، اور عاریۃً دینے کی صراحت کی ہو یا اس خاندان کا عرف یہی ہو تو وہ چوں کہ بیوی کی ملکیت بھی نہیں ہوگا، اس لیے وہ ورثہ میں تقسیم ہونے کے بجائے سسرال والوں کو واپس کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200349

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں