بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی جانب سے محبت کرنے کے ساتھ طلاق معلق کرنا


سوال

میری بیوی مجھ سےمحبت نہیں کرتی، میں نے کہا: اگر تم اسی طرح محبت نہیں کروگی تو تین طلاق، اس نے کہا: میں آپ سے محبت کرتی ہوں، لیکن وہ زبان سے کہا،  دل سے نہیں کی۔  اس سے طلاق واقع ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب زبانی محبت کا اقرار کرلیا تو  طلاق واقع نہیں ہوگی، بیوی کی بات پر اعتماد کرنا چاہیے، بلا وجہ شک و شبہ میں پڑنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008202045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں