بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی املاک کی زکاۃ اور قربانی کس پر لازم ہے؟


سوال

زید کی بیوی کے پاس سونے چاندی کے زیورات ہیں،  جس کی مالک وہ خود ہے تو اس مال کی زکاۃ زید ادا کرے یا اس کی بیوی ? اگر زید کی بیوی پر واجب ہے تو اس کی بیوی کے پاس زکاۃ ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں؛ کیوں کہ  زید اپنی بیوی کو پیسےنہیں دیتا ہے؛ کیوں کہ زید گھر کا اور اپنی بیوی کا خرچ خود کرتا ہے۔  اس صورت حال میں زید کی بیوی پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟  اگر واجب ہے تو زید کی بیوی نے قربانی کے دنوں قربانی نہیں کی اور نہ زید نے کی اپنی بیوی طرف سے تو اب زید کی بیوی کیا کرے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں (جب کہ زید کی بیوی کے پاس سونا اور چاندی کے زیورات ہیں اور بظاہر دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے زیادہ ہی ہوگی، لہٰذا) زید کی بیوی پر قربانی اور زکاۃ دونوں واجب ہیں، اور یہ وجوب زید کی بیوی پر ہی ہو گا، زید پر نہ ہو گا۔  اگر نقد رقم موجود نہ ہو اور زیور اتنا ہو کہ اس میں سے وزن کرکے تڑوا کر زکاۃ ادا کی جاسکتی ہے تو بہتر، ورنہ زکاۃ کا حساب رکھے اور نقد رقم کا انتظار کرے، جب رقم آجائے تو زکاۃ ادا کردے، اور جتنا جلد ہوسکے زکاۃ ادا کرنے کی فکر کرے۔

اور قربانی کا وقت چوں کہ ایامِ قربانی ہیں اور ان ایام کے گزرنے کے بعد اس کی  قضا  نہیں،  البتہ  ایک قربانی کے جانور کی رقم کے بقدر  صدقہ کرنا لازم ہو گا۔

اگر زید اپنی بیوی کی طرف سے اسے بتاکر زکاۃ ادا کردے تو زکاۃ ادا ہوجائے گی، اسی طرح صدقہ دے دے تو صدقہ ادا ہوجائے گا۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 320):

"وإن لم يشتر مثلها حتى مضت أيامها تصدق بقيمتها". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں