بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو کئی مرتبہ کہنا کہ " میں نےتم کو چھوڑا ہی ہوا ہے اور تم میری طرف سے آزاد ہو"


سوال

ہندہ کی اپنے شوہر سے بہت لڑائی ہوتی ہے، ہندہ کی شادی کو 16 سال ہوگئے ہیں، لڑائی ختم نہیں ہوئی ،جس کی وجہ سے ہندہ نے 5 سال  سے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا ہوا ہے کہ میں  تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، جس کے جواب میں ہندہ کے شوہر نے اس کو کئی مرتبہ غصہ میں اور آرام میں کہا کہ میں نےتم کو چھوڑا ہی ہوا ہے اور تم میری طرف سے آزاد ہو اور اور تم میرے کاغذوں سے فارغ ہو ، غرض جب بھی طلاق کا مطالبہ کرتی  تو اس کے بعد شوہر کے یہی الفاظ ہو تے تھے،  کچھ دن پہلے میں نے یہ بات سنی  کہ جب بات طلاق کی ہو رہی ہو اس وقت شوہر یہ الفاظ ادا کردے تو طلاق ہو جاتی ہے، میں نے یہ بات اپنے شوہر کو بتائی تو اس نےجواب میں کہا کہ میں نے یہ الفاظ ویسے ہی کہے ہیں، طلاق کی نیت سے نہیں ، حال آں کہ جب بھی وہ یہ الفاظ بولتاتو بات طلاق کی ہورہی ہوتی تھی۔  ہندہ راہ نمائی کی طالب ہے اور اپنے شوہر سے کسی قسم کا رجوع نہیں چاہتی ۔

جواب

اگر واقعۃً  شوہر نے ہندہ کو  کئی مرتبہ یہ کہا کہ ’’میں نےتم کو چھوڑا ہی ہوا ہے اور تم میری طرف سے آزاد ہو‘‘  تو  پہلی مرتبہ یہ جملہ کہنے سے  ہندہ پر دو طلاقِ بائن واقع ہوچکی تھیں،  اس کے بعد اگر شوہر نے عدت کے دوران یہ جملہ دوبارہ کہا تو  تیسری طلاق بھی واقع ہوچکی تھی، لیکن اگر شوہر نے عدت کے دوران یہ جملہ نہیں کہا، عدت کے بعد یہ جملہ کہا تو اس سے مزید طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200841

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں