اگر کسی شخص کے منہ میں غلطی سے بیوی کا دودھ چلا جائے اوروہ تھوک بھی دے تو اس کے لیے اسلام میں کیا حکم ہے؟ اگر کوئی غلطی سے بیوی کا دودھ پی لے اس کے لیے اسلام میں کیا حکم ہے؟
کیا بیوی کا جسم دیکھنا جائز ہےیا نہیں؟
1۔ بیوی کا دودھ غلطی سے منہ میں چلا جائے پھر تھوک دیا یا پی لیابہر صورت نکاح پر اثر نہیں پڑتا ، البتہ عمداً بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، اس پر توبہ استغفار لازم ہے۔
2۔ بیوی کا جسم دیکھنا جائز ہے ، لیکن زوجین کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا پسندیدہ نہیں. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143903200077
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن