بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے فون پر آپس کے تعلق کی باتیں کرکے اسے تسکین پہنچانا


سوال

 بیوی کےساتھ فون پرایسےباتیں کرناجو دوسروں کےسامنےمناسب نہ ہو  اورشوہر مسافر ہو تو اس کا کیاحکم ہے؟ اوربیوی کو شوہر کی باتوں سےسکون ملتاہواوربیوی چاہتی ہو!

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ویڈیو  کال نہ کی جائے اور آڈیو کال پر  شوہر  بیوی کی تسکین کی خاطر   آپس کی باتیں کرتا ہے تو  تنہائی میں (جب قریب کوئی شخص موجود نہ ہو ) ایسی باتیں کرنے کی گنجائش ہے۔

تاہم ٹیکلنالوجی کے اس دور میں نجی کالز اور ذاتی میسجز  بھی ریکارڈ ہوتے ہیں، اور کمپنیوں کے کال سینٹرز  اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بعض اوقات اخلاقی لحاظ سے کم زور انسان تعینات ہوتے ہیں، اس لیے پیش بندی کے طور پر اگر فون پر ایسی باتیں نہ ہی ہوں تو زیادہ بہترہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200650

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں