بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے شوقیہ باتیں کرتے وقت نکلنے والے پانی کا علاج


سوال

بیوی سے شوقیہ باتیں کرتے وقت کچھ پانی جیسا سفید اور تیل کی طرح گاڑا پانی عضو سے نکلتا ہے۔اس کا کوئی علاج ممکن ہے؟

جواب

بیوی کے ساتھ شوقیہ باتیں کرتے وقت جو پانی نکلتا ہے اسے مذی کہتے ہیں، بیوی کے ساتھ شوقیہ باتیں وغیرہ کرتے وقت مذی کا نکلنا کوئی بیماری نہیں ہے، بلکہ ایک فطری عمل اور مردانہ صحت کی نشانی ہے، اس لیے اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا علاج کروانے کی ضرورت ہے، البتہ چوں کہ مذی ناپاک ہوتی ہے؛ اس لیے ایسے وقت میں وہ کپڑے پہننے چاہییں جس میں نماز نہیں پڑھی جاتی ہے اور اگر نماز والے کپڑوں میں مذی نکل کر کپڑوں میں لگ جائے تو ان کپڑوں کو دھو کر پاک کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں