اگر میرے مرحوم بھائی کی بیوہ جن کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ ان کی وراثت میں حصہ دار ہوں اگر دوسری شادی کرلیں تو کیا بھائی کی بیوہ کا وراثت میں سے حصہ منہا کر کے باقیوں کو دے دیا جائے گا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کی بیوہ دوسری جگہ شادی کرلے تب بھی اس کا اپنے مرحوم شوہر کی میراث سے حق وحصہ ختم نہیں ہوگا، بلکہ وہ بدستور میراث کی حق دار ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200655
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن