بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک کی اشیاء کا استعمال


سوال

بینک کی اشیاء استعمال کرنا درست ہے؟ ( کرسی استعمال کرنا، اسٹیشنری استعمال کرنا، پانی پینا، وغیرہ)

جواب

بینک ایک سودی ادارہ ہے، اور سودی آمدن کے ذریعہ  بینک اپنی ضروریات پوری کرتاہے،اس لیے بینک کی طرف سے ملنے والی اشیاء(کھانا پینا، یا بینک سے ملنے والے تحائف :کیلینڈر،ڈائری وغیرہ) کا استعمال درست نہیں ہے۔ البتہ بوقتِ ضرورت کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس مقصد کے لیے اسٹیشنری اور بیٹھنے کے لیے فرنیچر کااستعمال اسی حد تک درست ہے، بلاضرورت اس طرح کی اشیاء کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں