بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں بجلی کے کام کی ملازمت کا حکم


سوال

1- بینکوں میں مختلف کام ہوتے ہیں،  اس میں سے ایک کام ہے UPS  وغیرہ ٹھیک کرنا، کیا یہ کام کرنا جائز ہے؟ 

2- اس طرح کا کام کرنے والوں کے یہاں رشتہ کرنا ٹھیک ہے؟

جواب

1۔صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر بینک کا ملازم ہے اور بینک اسے ماہانہ تنخواہ دیتا ہے تو ایسی صورت میں اس کی تنخواہ حلال نہ ہوگی۔

2۔ اگر جس شخص سے رشتہ ہورہا ہے وہ بینک ملازم ہے، اور لڑکی کی عمر بھی زیادہ نہیں ہوئی ہے کہ مزید رشتوں کی امید نہیں ہے تو  ایسی صورت میں ایسی جگہ رشتہ نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں