روزہ رکھ کر اگر بیماری کی وجہ سے روزہ توڑ دیں تو اس کا فدیہ دینا ہوگا یا قضا روزہ رکھ سکتے ہیں؟
سخت بیماری کی وجہ سے یاغالب گمان یا علامات یا تجربہ سے یا کسی مسلمان طبیب کے کہنے سے بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ معلوم ہو اور روزہ افطار کرلیا جائے تو صرف ایک روزے کی قضا رکھنا لازم ہوگا، کفارہ یا فدیہ لازم نہیں ہوگا۔
"أو مریض خاف الزیادة لمرضه … بغلبة الظن بأمارة أو تجربة أو بإخبار طبیب حاذق مسلم مستور … وقضوا لزوماً ما قدروا". (شامی 2/422) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201373
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن