بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی حالت میں اسپتال میں بیڈ (پلنگ) کی چادر وغیرہ پر ہاتھ پھیر کر تیمم کرنے کا حکم


سوال

 میں بیمار ہوں ہسپتال میں ہوں نماز کے لیے وضوکی کیا ترتیب ہے؟ کیاتیمم بیڈکے بسترپرکرسکتے ہیں؟ 

جواب

اگر بیماری کی وجہ سے پانی کا استعمال آپ کے لیے مضر ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کی طرف سے ممنوع ہو تو آپ کے لیے  تیمم کر کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، اگر بیڈ (پلنگ) کی چادر وغیرہ پر دھول مٹی لگی ہو تو اس پر ہاتھ پھیر کر بھی تیمم کیا جاسکتا ہے۔ اور اس پر غبار مٹی نہ ہو تو چادر پر تیمم کرنے سے تیمم نہیں ہوگا. 

لیکن اگر پانی کا استعمال بیماری کی وجہ سے مضر و ممنوع نہیں ہے، بلکہ صرف مشکل ہے تو آپ کے لیے تیمم کرکے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، بلکہ کسی طرح (مثلًا اسپرے والی بوتل میں پانی ڈال کر اس ) کے ذریعہ وضو کر کے نماز پڑھنا لازم ہے۔

باقی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ باقاعدہ زمین پر کھڑے ہوکر قیام، رکوع اور سجدہ کر کے نماز پڑھنے پر قادر ہیں تو اسی طرح نماز پڑھنا آپ پر لازم ہے، لیکن اگر آپ زمین پر کھڑے ہوکر قیام، رکوع و سجدہ پر قادر نہیں تو بیڈ (پلنگ) پر ہی بیٹھ کر یا بیٹھنے پر قدرت نہ ہونے کی صورت میں لیٹ کر اشارہ سے رکوع و سجدہ کرتے ہوئے نماز ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں