بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء میں پڑنے والے چھینٹے


سوال

لیٹرین میں استنجا کرتے وقت پیچھے سے جو چھینٹے پڑتے ہیں پیٹھ پران کے بارے میں کیا حکم ہے؟کیا وہ کپڑوں اور جسم کو متنجس کرتے ہیں؟

جواب

قضائے حاجت کے وقت پیشاب کے اتنے باریک چھینٹے جو سوئی کی نوک کے برابر ہوں وہ معاف ہیں، البتہ اگر چھینٹے اس سے بڑے ہوں یا استنجا کے مستعمل پانی کے ناپاک قطرے ہوں یا ناپاک جگہ سے اٹھنے کی وجہ سے ناپاک ہوں تو ان کے لگنے سے کپڑے اور جسم ناپاک ہوجائے گا، اگر ایک درہم کی مقدار یا اس سے زیادہ لگیں تو انہیں پاک کیے بغیر نماز درست نہیں ہوگی۔ الا یہ کہ یہ یقین ہو کہ یہ ناپاک پانی کے چھینٹے نہیں تھے یا مقدار میں اتنی معمولی ہوں کہ اس کے ساتھ نماز ہوجاتی ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200775

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں