بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن یا بیٹی کی شادی کے موقع پر سسرال والوں کی طرف سے ملنے والی رقم یا چاول وغیرہ لینے کا حکم


سوال

 بہن یا بیٹی کی شادی کے موقع پر اس کے سسرال سے ولیمہ کے پیسے یا پکے یا کچے چاول وغیرہ لینا جائز ہے؟

جواب

بہن یا بیٹی کی شادی کے موقع پر اگر بہن یا بیٹی کے سسرال والے بلا کسی جبر و اکراہ اور مطالبہ  کے اپنی خوشی سے کوئی بھی چیز (پیسے، کپڑے یا راشن وغیرہ) دیں تو اس کا لینا جائز ہوگا، لیکن اگر بہن یا بیٹی کے سسرال والوں سے ان چیزوں کا مطالبہ کیا جائے اور وہ لوگ اصرار یا شرم یا رواج کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے  مجبوراً یہ اشیاء دیں تو پھر لینا جائز نہیں ہوگا۔ اور اگر خوشی سے دیں لیکن یہ رواج ہو کہ بہن یا بیٹی کی شادی پر رقم یا راشن وغیرہ کا مطالبہ کیا جاتاہے، تو اس رسم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اسے ختم کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں