بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک کو اپنا بیٹا ظاہر کرکے میڈیکل سہولیات حاصل کرنا


سوال

میری بہن نے اپنا بیٹا مجھے گود دیا ہے، میں ایک کمپنی میں نوکری کرتا ہوں، وہاں سے بچوں کے لیے میڈیکل و دیگر سہولیات ملتی ہیں،  کیا میں اس بچے  کے فارم میں ولدیت میں اپنا نام درج کر سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر کمپنی کی جانب سے زیرِ  کفالت افراد کے لیے مذکورہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،  اولاد والدین اور بیوی کے لیے مختص نہیں ہیں تو ایسی صورت میں بطورِ سرپرست آپ اپنا نام درج کرسکتے ہیں، بطورِ  والد نام درج کرنا آپ کے لیے جائز نہیں ہوگا۔  البتہ اگر مذکورہ سہولیات صرف اولاد کے لیے ہی فراہم کی جاتی ہوں تو ایسی صورت میں آپ کو  مذکورہ بچے  کے لیے یہ سہولیات حاصل کرنے کی شرعاً اجازت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں