بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھتیجے کے داماد سے پردہ


سوال

کیا بھتیجے کے داماد سے پردہ ہے؟

جواب

جی ہاں! وہ بھی نامحرم ہے، اس سے پردہ ہے۔جہاں فتنہ کا احتمال نہ ہو،  جیسے ساٹھ ستر برس کی بڑھیاتو اس پر یہ حکم واجب نہیں ہے، اگر وہ چہرہ کا پردہ نہ کرے توگناہ گار نہ ہوگی ،ہاں تارکِ سنت ہے۔(امدادالفتاویٰ،  ص۱۸ج۴)
’’اور ہرچند کہ عجائز کو کشفِ وجہ (یعنی بوڑھی عورتوں کو چہرہ کھولنے کی) اجازت ہے، لیکن اس سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لیے اور زیادہ بہتر ہے‘‘۔  (بیان القرآن ص۳۳ج۸ سورہ نور)

{حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ} [ النساء: 23] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں