بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑی عمر والے شخص کو نماز کی دعوت دینا


سوال

ہم اپنے والدین، بڑے بھائی یا اپنے سے کسی بڑے کو نماز کی دعوت کس طرح اور کس انداز میں دیں؟

جواب

والدین، بڑے بھائی یا کسی بڑے شخص  کے بارے میں اگر یقین ہو کہ یہ نماز نہیں پڑھتے تو انہیں نماز کی دعوت دی جائے، لیکن موقع محل دیکھ کر دعوت دی جائے ، کسی کے سامنے انہیں نماز کا کہنا مناسب نہیں،  اسی طرح   دعوت میں حکمت و بصیرت  اور نرم الفاظ سے کام لیا جائے۔ انہیں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کی کتاب  ’’فضائلِ اعمال‘‘ کے مطالعہ کی ترغیب دی جائے، یا گھر میں اس کی تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں