بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچپن میں بچوں کا عقیقہ نہ کرسکنے کا حکم


سوال

میں بچوں کے عقیقے نہیں کر سکا۔ میرے چار بچے ہیں،  تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،  کچھ حالات اچھے نہیں تھے،  اسی لیے میں بچوں کے عقیقے نہیں کر سکا،  اس بارے میں روشنی ڈالیے،  مہربانی  ہوگی! بچے اب بڑے ہو گئے ہیں، لیکن کسی کی ابھی شادی نہیں ہوئی، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

اگر آپ وسعت نہ ہونے کی وجہ سے اب تک بچوں کے عقیقے نہیں کر سکے ہیں اور اب وسعت ہے تو اب بھی آپ چاروں بچوں کے عقیقے کرسکتے ہیں، بیٹے کی طرف سے دو بکرے یا بڑے جانور میں دو  حصے اور   ہر بیٹی  کی طرف سے ایک بکرا یا ایک حصہ  عقیقہ کے ارادے سے قربانی کرلیجیے تو چاروں بچوں کا عقیقہ ہوجائے گا۔

فيض البارى شرح صحيح البخارى (5/ 88):
"ثم إن الترمذي أجاز بها إلى يوم إحدى وعشرين. قلتُ: بل يجوز إلى أن يموت، لما رأيت في بعض الروايات أنَّ النبيَّ صلى الله عليه وسلّم عقّ عن نفسه بنفسه". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں