بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچوں کے چند اچھے اور بامعنی نام


سوال

فاریہ،  شازیہ, اور اسی وزن پر اور نام بتلادیں، جن کے معانی اور مطالب اچھے ہوں اور اسی طرح سےعاصم اور ریّان کے معانی بیان کردیں ۔

جواب

بچوں کے نام رکھنے کے متعلق  بہتر صورت یہ ہے کہ :انبیاء  کرام علیہمُ السلام ، صحابہ رضی اللہ عنہم  اور امت کے اکابر واسلاف کے ناموں کو اختیار کیا جائے اور ان کے معانی کی جستجو میں بھی نہ لگیں، انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نسبت ہی کافی ہے۔  بصورت دیگر بامعنی اور اچھا نام رکھا جائے۔  آج کل یہ وبا عام ہوگئی ہے کہ پہلے انوکھے اور منفرد نام تلاش کیے جاتے ہیں اور پھر ان کے معانی کی جستجو میں لگ جاتے ہیں۔

فاریہ وشازیہ کے وزن پر عائشہ، آمنہ، سالمہ، شاہدہ، شاکرہ، عابدہ، صائمہ، حامدہ اور قانتہ اچھے اور بامعنی  نام ہیں۔  

فاریہ کے مختلف معانی ملتے ہیں ،بعض  اچھے ہیں اور بعض نامناسب، مثلاً: ریزہ ریزہ اور چورہ کرنے والی، توشہ دان بنانے والی، جھوٹی بات گھڑنے والی، تہمت لگانے والی، زمین پر چلنے والی، گزرنے والی، حیران عورت وغیرہ ؛  اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

شاذیہ (ذال کے ساتھ) کے معنی ہیں: مہکنے والی اور معطر۔

شازیہ (زا کے ساتھ) کے معنی ہیں: بلند 

عاصم کا معنی ہے : بچانے اور حفاظت کرنے والا

اور ریان  ، جنت کے ایک دروازے کا نام ہے جو روزے داروں کے لیے خاص ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143811200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں