بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلال احمد نام رکھنا


سوال

’’بلال احمد‘‘  نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’بلال‘‘  رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے،  اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں معانی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی،  اس لیے کہ ان کے نام پر نام رکھنا ہی باعثِ برکت ہوتا ہے، لہذا یہ نام اچھا ہے اور رکھ سکتے ہیں۔  نیز اس نام کے اخیر میں لفظ  ’’احمد ‘‘  لگا دینا مزید خیر و برکت کا باعث ہو گا۔ ’’احمد ‘‘ رسول اللہ ﷺ کا ذاتی نام ہے، قرآنِ مجید کی سورہ صف، پارہ 28 میں آپ ﷺ کا نام ’’احمد ‘‘ ذکر کیا گیا ہے،  حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے آپ ﷺ کی بشارت اسی نامِ ’’احمد ‘‘ سے دی تھی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں